کامنز:ویکی محبوب یادگاریں/ڈی ای آئی تحقیق 2022/حتمی رپٹ

From Wikimedia Commons, the free media repository
Jump to navigation Jump to search
This page is a translated version of a page Commons:Wiki Loves Monuments/DEI research 2022/Final report and the translation is 100% complete. Changes to the translation template, respectively the source language can be submitted through Commons:Wiki Loves Monuments/DEI research 2022/Final report and have to be approved by a translation administrator.
عمومی جائزہ تعارف سیکھ تجاویز ممکنہ رکاوٹیں اگلے مراحل کیا ہیں؟ ضمیمہ



ویکی محبوب یادگاریں کے بارے میں

ویکی محبوب یادگاریں ثقافتی ورثے کی یادگاروں کے گرد ایک عوامی تصویری مقابلہ ہے، جسے ویکیمیڈیا سے منسلک ادارے اور گروپس کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے۔2010 میں اس کااہتمام نیدرلینڈز میں کیا گیا تھا، اور اس کے بعد یورپ بھر میں 2011 کے ایڈیشن کا اہتمام ہوا۔ 2012 کے بعد سے یہ مقابلہ ہر سال دنیا بھر کے ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے! یہ دنیا کا سب سے بڑا فوٹوگرافی مقابلہ ہے اور ہم اس سال بھی بڑے پیمانے پر شرکت کی امید کرتے ہیں۔

اس مقابلے کا مقصد عام عوام، ویکیپیڈیا کے پڑھنے اور لکھنے والوں، فوٹو گرافروں اور شوق رکھنے والے لوگوں سے یہ کہنا ہے — کہ وہ ثقافتی ورثے کی یادگاروں کی تصاویر کھینچیں اور انہیں ویکیپیڈیا اور دیگر ویکیمیڈیا پروجیکٹس پر استعمال کرنے کے لیے ویکیمیڈیا کامنز پر اپلوڈ کریں۔

اس رپٹ کے بارے میں

ویکی محبوب یادگاریں کی بین الاقوامی ٹیم نے یہ تحقیق ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے 2021-2022 کی گرانٹ کی فنڈنگ سے کی۔ محقق نے اکتوبر 2021 سے اگست 2022 تک کام کیا، بیس سے زائد قومی ٹیمز کا انٹرویو کیا، جو اس مقابلے میں کم یا زیادہ شراکت کے ساتھ شامل رہے۔
اس پرائمری تحقیق اور لیے گئے انٹرویوز سے متعلق مزید معلومات اپریل 2022 کی وسطی رپٹ میں دیکھی جاسکتی ہے۔

اس رپٹ میں شامل ابواب:

  1. عمومی جائزہ
  2. سیکھ
  3. تجاویز
  4. ممکنہ رکاوٹیں
  5. آگے کیا؟
  6. ضمیمہ


پڑھنا شروع کیجیے ←