کامنز:ویکی محبوب یادگاریں/ڈی ای آئی تحقیق 2022/حتمی رپٹ/سیکھ

From Wikimedia Commons, the free media repository
Jump to navigation Jump to search
This page is a translated version of a page Commons:Wiki Loves Monuments/DEI research 2022/Final report/Learnings and the translation is 100% complete. Changes to the translation template, respectively the source language can be submitted through Commons:Wiki Loves Monuments/DEI research 2022/Final report/Learnings and have to be approved by a translation administrator.


عمومی جائزہ تعارف سیکھ تجاویز ممکنہ رکاوٹیں اگلے مراحل کیا ہیں؟ ضمیمہ



مشمولیت اور برادری کی شناخت

ویکی محبوب یادگاریں ایک مقابلہ ہے جو عالمی شمال میں پیدا ہوا۔ اس کا بنیادی ڈھانچہ ترقی یافتہ ممالک کی ثقافتی، معاشی اور سیاسی ضروریات کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا۔ اگرچہ اس جانبداری کو پھیرنے اور عالمی جنوب سے تجربات کی مشمولیت کے لیے مستقل کوششیں کی گئی، ابھی بھی بہت ساری چیزیں سر کرنا باقی ہیں۔

جیسا کہ عبوری رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے، بہت سے ممالک سرکاری یادگاروں کی فہرستوں کے معاملے میں استعماری نگاہوں اور نتیجتا اس سے ناکافی نمائندگی رکھنے والی کمیونٹیز کے اخراج کے حوالے سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ تاہم، مختلف ممالک کے قومی منتظمین نے ہیریٹیج سیکٹر میں غیر سرکاری تنظیموں کی تیار کردہ فہرستوں کااستعمال کرتے ہوئے اور مقامی لوگوں کو متحرک کرکے اپنی میونسپل کونسلوں پر دباؤ ڈال کر اس مسئلے پر کام کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ اپنی یادگاروں کو سرکاری فہرست میں شامل کریں۔

ہم عمومی طور پر مقامی لوگوں کو مونسیپل کونسلز سے رابطے کی ترغیب دیتے ہیں کہ وہ اپنی یادگاروں کو فہرستمیں شامل کریں۔ - برازہل

ان کوششوں کے باوجود، کچھ قومی منتظمین کے درمیان WLM کی جانب سے استعمال شدہ یادگار کی موجودہ تعریف کے حوالے سے عدم اطمینان کا احساس ہے۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ یادگاروں کی تعریف کو ’بلٹ ہیریٹیج‘ تک محدود رکھنے سے ان یادگاروں کی استعماری سمجھ کو اجاگر کیا جاتا ہے جو مقامی ورثے کو لیے جگہ نہیں دیتی۔ اس کے نتیجے میں فوٹو گرافی کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے مقامی کمیونٹیز کی حوصلہ افزائی کم ہوتی ہے اور شمولیت متاثر ہوجاتی ہے۔

تاہم یہ خیال کرنا غلط ہوگا کہ یادگاروں کی فہرستوں میں غیر شمولیت کا مسئلہ صرف عالمی جنوب میں ہی ہے۔ بہت سے مغربی ممالک میں قومی یادگاروں کی فہرستوں میں پسماندہ برادریوں کے اخراج اور عدم شناخت کے باہم مسائل ہیں۔ کچھ قومی منتظمین کی طرف سے اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں لیکن ان اقدامات کو نافذ کرتے ہوئے انہیں مشکلات کے ایک نئے مجموعہ کا سامنا ہے۔

مقدس مقامات کی تصویر کشی کا تھیم سامی لوگوں اور مقامات کو (یادگاروں) کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا... لیکن برادری اپنے کچھ مقدس مقامات کی تصویر کشی کرنے کے لیے راضی نہیں تھی۔ - فن لینڈ

مندرجہ بالا جیسے تجربات شمولیت کے لیے ہمارے نقطہ نظر اور خصوصا مقامی ثقافتی مقامات کے معاملے میں، خود بینی کو لازم کردیتے ہیں۔ اس امر کو حل کرنا شامل ہے کہ ہم ان کو ڈاکیومینٹ کرتے ہوئے اور ان کا علم پھیلاتے ہوئے، کس طرح سے رازداری اور تخصیص کے حوالے سے ان کے تحفظات کا احترام کرتے ہیں۔ یہ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ویکی محبوب یادگاریں مقابلہ عوامی ڈومین سے متعلق ہے اور یہ ایک کھلا ڈیٹا سورس ہے، جو ان کے مقدس مقامات کو پرجوش فوٹوگرافروں کی طرف سے 'دخل اندازی' کے لیے زیادہ حساس بنا سکتا ہے۔ لہذا ویکیمیڈیا صارفین اور مقامی مقامی برادری کے درمیان شمولیت اور علم کے اشتراک کے حوالے سے ان کے خیالات کے بارے میں ایک کھلے مکالمے کی میزبانی کرنا اس مسئلے کے بارے میں مناسب راستہ تلاش کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے۔

خلاصہ کلام یہ کہ شمولیت کے بارے میں سوچناان لوگوں کی عینک سے سوچنا ہے جو شامل نہیں ہیں یا پسماندہ ہیں۔ شمولیت کی ہماری حکمت عملیوں کو تیار کرتے ہوئے یہ بات ذہن نشین رکھنے کی ضرورت ہے کہ کمیونٹی کو کیا ضرورت ہے، بجائے اس کے کہ ہمارے خیال میں انہیں کیا ضرورت ہے۔

فوٹوگرافر کی نظریں پھرانا

ویکی محبوب یادگار کا ایک اہم مقصد تصویروں کے ذریعے دنیا بھر میں ثقافتی علم سے متعلق یادگاروں کو ڈاکیومینٹ کرنا ہے۔ تاہم یہ ایک فوٹو گرافی کا مقابلہ ہے اور اس لیے یادگار کی جمالیات اور تصویر کے معیار کو شرکاء اور جیوری کی ترجیح دیتی ہے۔

بہت سے (تعمیر شدہ) مقامات اچھی طرح سے محفوظ نہیں ہیں… وہ قدرتی یادگاروں کی طرح نظر نہیں آتے… اس لیے لوگ کوشش کرتے ہیں کہ ان کی تصاویر نہ لیں۔ - وینیزویلا

(مشہور سیاحتی مقامت کے علاوہ) دیگر یادگاروں کو ڈاکیومینٹ کرنے کی ترغیب قدرے کم ہے۔ - کرویئشا

شرکاء عام طور پر 'اچھی نظر آنے والی' یادگاروں کی تصویر کشی کرنے کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، دوسرے الفاظ میں وہ جن کی حکومت کی طرف سے اچھی طرح سے دیکھ بھال کی جاتی ہے اور مشہور سیاحتی مقامات ہیں۔ اس کی وجہ شرکاء کے درمیان رائج یہ خیال ہے کہ ایسی یادگاروں کی تصویر کشی کرنے سے وہ مقابلہ جیتنے میں مدد دے گی۔ اس کے نتیجے میں پسماندہ برادریوں کی یادگاروں کی دستاویزات کی کمی ہوتی ہے کیونکہ ان کے تحفظ کا امکان کم ہوتا ہے اور حکومتی کارروائی کی کمی کی وجہ سے ان کے بگڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

ہم نے شرکاء کی تصویر کشی کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامی زمرے متعارف کرائے ہیں، جیسے کہ 'ہر ذیلی علاقے میں بہترین تصویر'، 'یہودی ورثے کی بہترین تصویر'، وغیرہ۔ - یوکرین

ان یادگاروں کو دستاویزی بنانا نہ صرف مقابلہ میں جامع نمائندگی کو فروغ دیتا ہے بلکہ مقامی برادری اور ثقافتی ورثے کے اداروں کے درمیان ان مقامات کے تحفظ کی اہمیت پر بات چیت شروع کرنے کے لیے جگہ بھی فراہم کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، یوکرین میں ویکی محبوب یادگار کے منتظمین نے بتایا کہ کس طرح خصوصی تصویری زمرے متعارف کروانے سے نہ صرف ان یادگاروں کو دستاویز کرنے میں مدد ملی جو تباہی کے خطرے سے دوچار ہیں، بلکہ اس سے پہلے نظر انداز کی گئی یادگاروں کو سرکاری یادگاروں کی فہرست میں درج کرنے کے لیے قدرے بیداری پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت رہے۔

اس میں اضافہ کرنے کے لیے، شرکاء کو یادگاروں کی تصاویر لینے کی ترغیب دینا جب انہیں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا رہا ہو، جیسے تہواروں اور دیگر سماجی سرگرمیوں کے دوران یا مسمار کرنے یا دوبارہ تعمیر کرنے کے عمل کے ذریعے دوبارہ دعویٰ کیا جا رہا ہو، اس کی کہانی میں اضافی پرت لانے میں مدد مل سکتی ہے۔اس طرح کی تصاویر ورثے کی جگہ کے اہمیت اور اس پیچیدہ تعلق کو ڈاکیومینٹ کرنے میں مدد کرتی ہیں جو لوگ اس کے ساتھ رکھتے ہیں۔

صنفی معاملات

صنفی تجربات ہمارے قریبی ماحول کے بارے میں ہمارے عالمی نظریات اور نقطہ نظر کو تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ان طریقوں سے نظر آتا ہے جن میں ہم ثقافت اور یادگار کے مقامات کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر، شہری مراکز سے دور دراز علاقوں میں واقع یادگاروں کی عام طور پر سفر کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے یا حفاظت کے خدشات کی بنا پر تصویر کشی نہیں ہو پاتی۔ مؤخر الذکر خاص طور پر خواتین فوٹوگرافروں کے لیے ایک رکاوٹ ہے، جو اس کی وجہ سے کسی گروہ کے حصے کے طور پر یا دن کے وقت یادگار کا دورہ کرنے کو ترجیح دے سکتی ہیں۔ دوسری طرف، خواتین کو کسی یادگار میں مخصوص جگہوں تک رسائی حاصل نہیں ہو سکتی ہے، جیسے کہ جاری و ساری مذہبی جگہ، جنسی بنیاد پر جگہ کی علیحدگی کی وجہ سے جو یادگار کے اُن پہلوؤں کا تعین کرے گی جن کی وہ تصویر کھینچ سکتی ہیں۔1 اس طرح جنس نہ صرف دستاویزات بلکہ فوٹوگرافی میں بھی ایک نئی جہت کا اضافہ کرتی ہے۔ لہذا، فوٹوگرافر جن یادگاروں کی تصویر کشی کرتا ہے، اس مقام کے مخصوص پہلو جن کی تصویر کشی کی گئی ہے، اور جس وقت تصویر لی گئی تھی وہ سب صنفی تجربے کی بات کرتے ہیں۔ لوگوں کے تجربات اور وہ اسے جگہ سے کس طرح جوڑتے ہیں جیسی پیچیدگیاں پھر ویکیپیڈیا پلیٹ فارم پر علم کی تہوں اور کہانی سنانے میں اضافہ کرتے ہیں۔

لیکن یہ صورتحال ملک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔ ہر شریک ملک میں یکساں یا مماثل جنس پر مبنی پابندیاں نہیں ہو سکتی ہیں۔ یہ کنے کے بعد، ویکی محبوب یادگار کے منتظمین کو اس حقیقت کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے کہ صنفی رکاوٹیں خود کو مختلف شکلوں میں پیش کر سکتی ہیں اور مقابلہ کو مزید منصفانہ بنانے کے لیے ان رکاوٹوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اس طرح، مقابلہ کے مختلف پہلوؤں میں صنفی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔

ویکی محبوب یادگار کے انعقاد میں زیادہ خواتین کو شامل کرنے سے آس بلند ہوتی ہے اور ملک بھر کی خواتین کو اس میں شرکت کرنے کے لیے حوصلہ ملتا ہے - یوگنڈا

دریں اثنا، مقابلے کے لیے انتظامی ٹیم کی تشکیل کے دوران صنف کے تنوع کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ جیسا کہ اوپر اقتباس میں اشارہ کیا گیا ہے، انتظامی ٹیم میں آپ کے ہم جنس لوگوں کے ہونے سے آپ کو اپنے دیکھے جانے کا احساس ہوگا اور آپ کو یہ امید رہے گی کہ آپ کے نقطہ نظر اور تجربات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

تحریک میں ایک خاتون ہونے کے طور پر، میرے لیے اس قسم کے اعترافات (ہمارے پروجیکٹس میں خواتین کا نقطہ نظر) اور بھی زیادہ زبردست ثابت ہوتے ہیں جب وہ میرے مرد ساتھیوں کی طرف سے آتے ہیں۔ اس سے مجھے سہارا ملتا ہے اور اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ میرے پاس ایسے رفیق ہیں جو اس اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں اور اپنے صنف سے متعلق نقطہ نظر سے آگے دیکھتے ہیں۔. - سیل، ویکی محبوب یادگاریں، انٹرنیشنل

لیکن فقط ٹیم میں مختلف جنس کے لوگوں کو رکھنا بے سود ہوگا۔ مقابلے کو مزید مساوی بنانے کے لیے ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ بعض اصناف، اپنی شناخت کے پیش نظر، مقابلے میں حصہ لینے کے لیے مطلوبہ وسائل تک رسائی حاصل کرنے سے محروم ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، برازیل اور یوگنڈا کے منتظمین نے بتایا کہ کس طرح، مردوں کے مقابلے، ملک میں خواتین کو وسائل تک رسائی حاصل کرنے میں زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے کیمرے اور انٹرنیٹ جو کہ ویکی محبوب یادگار جیسے ڈیجیٹل فوٹو گرافی کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے بنیادی ضرورتیں ہیں۔ اس کے پیشِ نظر اصناف کے درمیان رسائی کی فرق کو ختم کرنے اور ویکی محبوب یادگار کو مزید مساوی بنانے کے لیے زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ منظم فوٹو واک، بجٹ شدہ وسائل اور سفری گرانٹس وغیرہ کی شکل میں ہو سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں، صنفی شمولیت کی سمت کام کرتے ہوئے صنفی بائنری سے آگے دیکھنے کی ضرورت پر زور دینا بھی اہم ہے۔ ایل۔جی۔بی۔ٹی۔قیو۔آئی+ کمیونٹی کو کم نمائندگی ملی ہے اور تاریخ لکھنے کے معاملے میں اکثر نظر انداز کیا گیا ہے اور ان کی یادگاروں کو اکثر غیر اہم سمجھا گیا ہے۔

زبان اور مواصلات

خیالات، ضروریات اور علم کو بانٹنے میں زبان ایک ناگزیر حصہ ادا کرتی ہے۔ آپ کی اپنی زبان میں معلومات تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہورہے کام کو نہ سمجھنے کے علاوہ بڑی مہم میں آپ کی مصروفیت بھی محدود ہو سکتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں، یہ ان ممالک کی متنوع شرکت کو محدود کرتا ہے جہاں انگریزی زبان مقامی نہیں ہوتی۔

ویکی محبوب یادگاریں (عالمی) کی جانب سے گفتگو ہوئی ہے لیکن مسئلہ زبان کی رکاوٹ ہے… بعض اوقات متن کا ہسپانوی میں ترجمہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ - وینزویلا

مقامی زبان میں مہم کے دستاویزات اور وسائل کے ترجمے میں اضافہ کرکے لسانی ابلاغ میں یہ خلاء آسانی سے پُر کیا جا سکتا ہے۔2 لیکن ترجمہ کے دوران ایک اہم بات ذہن نشین رکھنا ضروری ہے کہ الفاظ بعض اوقات مختلف زبان اور ثقافتی تناظر میں مختلف معنی لیتے ہیں۔

عوامی چوکوں میں مخصوص ڈھانچے سے متعلق "یادگاروں" کی اصطلاح سے شرکاء الجھے ہوئے ہیں۔ - فلپائن

مقامی برادری اور منتظمین ایک ہی تھیم کے تحت کسی مختلف لفظ سے تعلق جوڑ اور پہچان سکتے ہیں۔یہ لسانی خطوں میں مواصلاتی حکمت عملیوں کو تیار کرتے وقت زبان کی ان پیچیدگیوں کو ذہن میں رکھنے میں کارآمد ہوتا ہے۔

نوٹ

1.^ رسائی کے ایسے مسائل جنس کے لیے مخصوص نہیں ہو سکتے۔ طبقاتی، سماجی حیثیت، نسل، معذوری، وغیرہ، اس میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
2.^ ویکی محبوب یادگار کی بین الاقوامی ٹیم نے اپنی مہم کے منتخب دستاویزات کا 12 عالمی زبانوں میں ترجمہ شروع کرنے کے لیے گرانٹ حاصل کی ہے اور زبان کی رکاوٹ کو کم کرنے کے لیے کام کرتے رہنے کے متمنی ہیں۔


→ واپس جائیں | ← مزید پڑھیں