کامنز:سال کی بہترین تصویر/۲۰۱۳ء/اصول

From Wikimedia Commons, the free media repository
Jump to navigation Jump to search
This page is a translated version of a page Commons:Picture of the Year/2013/Rules and the translation is 100% complete. Changes to the translation template, respectively the source language can be submitted through Commons:Picture of the Year/2013/Rules and have to be approved by a translation administrator.

سال کی بہترین تصویر ۲۰۱۳ء
end

POTY 2013 : IntroductionRulesDiscussionTimelineTranslationsCommitteeHelpR1 Candidates / Gallery / TableR2 GalleryResults


آفیشل پالیسیاں

ووٹنگ

راؤنڈز

  • س ک ب ت ۲۰۱۳ء میں دو راؤنڈز ہوں گے۔
    • راؤنڈ اول میں وہ تمام تصاویر ہوں گی جنہیں ۲۰۱۳ء میں منتخب تصویر کے درجہ تک ترقی ملی۔
    • راؤنڈ دوم میں راؤنڈ اول کی ٹاپ ۳۰ (؂۱) تصاویر ہوں گی۔
  • سب سے ٹاپ تصویر کو سال کی بہترین تصویر قرار دیا جائے گا اور ٹاپ تین تصویروں کو رنرز-اپ قرار دیا جائے گا۔

تاریخیں

س ک ب ت ۲۰۱۳ء کا پہلا راؤنڈ

17 جنوری 2014 سے
7 فروری 2014 تک

س ک ب ت ۲۰۱۳ء کا دوسرا راؤنڈ

21 فروری 2014 سے
7 مارچ 2014 تک

آزمائشی دورانیے

  • آزمائشی دورانیہ کئی دنوں پہ محیط ہو گا جس میں ہم اپنی ووٹنگ سکرپٹ کی کارکردگی جانچیں گے۔
  • آفیشل افتتاحی تاریخ سے قبل، آزمائشی دورانیہ میں ڈالے گئے ووٹ بھی قابل قبول ہیں۔ کمیٹی کے نزدیک ان کی وہی حیثیت ہے جو کہ آزمائشی دورانیہ کے بعد ڈلنے والے ووٹوں کی ہے۔
  • اگر آپ کو ووٹنگ ٹول میں کوئی مسئلہ نظر آئے، تو اس کی اطلاع MediaWiki talk:Gadget-EnhancedPOTY.js پہ دیجئے؛ اور دیگر مسائل کی اطلاع Commons talk:Picture of the Year/2013 پہ دیجئے۔

ووٹر کی اہلیت

  1. صارف کا کسی بھی ویکی میڈیا منصوبہ پہ ایک کھاتا ہونا ضروری ہے، جس کا اندراج Wed, 01 Jan 2014 00:00:00 +0000 [م ع و] سے پہلے کیا گیا ہو.
  2. اس کھاتے کی زندہ ترامیم، کسی بھی ایک ویکی میڈیا منصوبہ پہ Wed, 01 Jan 2014 00:00:00 +0000 [م ع و] سے قبل 75 سے زائد ہونی چاہئیں۔ برائے مہربانی، س ک ب ت مقابلہ ۲۰۱۳ء اہلیت چیکر پہ اپنے کھاتے کی اہلیت جانچ لیجئے۔
  3. ووٹ ڈالنے کے لئے صارفین کو ان حاجتوں کو پورا کرنا ہو گا، چاہے کامنز پہ، یا کسی بھی دوسے عالمی کھاتے سے منسلک ویکی میڈیا منصوبہ پہ۔ دیگر ویکی میڈیا منصوبوں کے لئے اس کھاتے کا صارف کے کامنز والے کھاتے سے بذریعہ سنگل یونیفائیڈ لاگ ان منسلک ہونا ضروری ہے۔
نوٹ
  • اگرچہ کسی صارف کے ایک سے زائد اہل کھاتے ہیں، لیکن وہ ووٹ صرف ایک کھاتے سے ڈال سکتا ہے۔
  • آئی پی پتوں کے ذریعے ڈالے گئے ووٹ ناجائز تصور کئے جائیں گے۔
  • نااہل صارفین/کھاتوں کے ذریعے ڈالے گئے ووٹ، اور ایک سے زائد/دوہرے ووٹ جو اصولوں کے برخلاف ڈالے جائیں، ان کو ناجائز تصور کیا جائے گا۔
  • ووٹوں کی کثیر تعداد کے باعث، ہم اس معیار پہ پورا نہ اترنے والے ووٹرز کو قبول نہیں کریں گے جس کا تعین آفیشل س ک ب ت ۲۰۱۳ء کے ووٹر اہلیت ٹول کرے گا۔
  • ہم آپ کا ووٹ ڈلنے کے ایک سال بعد تک آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پہ آپ سے رابطہ کر کے آپ کو نتائج سے باخبر رکھیں گے اور آپ کو اگلے سال کے مقابلہ میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ آپ اس سے کسی بھی وقت آپٹ-آؤٹ کر سکتے ہیں۔

ووٹنگ کے اصول

راؤنڈ اول میں ایک سے زائد ووٹ ڈالنے کی اجازت - اہل صارفین جتنی امیدوار تصویروں کو ووٹ ڈالنا چاہیں، ڈال سکتے ہیں (مگر فی تصویر ایک ہی ووٹ)۔

راؤنڈ دوم (آخری راؤنڈ) میں ایک سے زائد ووٹ ڈالنے کی ممانعت - اہل صارفین صرف ایک ْحتمی امیدوار کو ووٹ دے سکیں گے۔ نوٹ: اگر آپ ایک سے زیادہ ووٹ ڈالیں، تو ان میں سے صرف سب سے آخر میں ڈالا گیا ووٹ شمار کیا جائے گا۔

تصاویر

زمرہ جات

گیلریاں بہ اعتبار موضوع
حشرات، قشریات اور مکڑیاں حشرات، قشریات اور مکڑیاں (60)پرندے پرندے (63)پستاندار (ددھیل/دودھ پلانے والے/شیردہ) حیوانات پستاندار (ددھیل/دودھ پلانے والے/شیردہ) حیوانات (34)دیگر حیوانات دیگر حیوانات (39)
نباتات، پھپوندیاں اور کھمبیاں نباتات، پھپوندیاں اور کھمبیاں (32)ہڈیاں، سیپیاں اور فاسلز ہڈیاں، سیپیاں اور فاسلز (13)لوگ اور انسانی سرگرمیاں لوگ اور انسانی سرگرمیاں (65)نقوش نقوش (41)
شہر اور پل شہر اور پل (60)محلات اور قلعے محلات اور قلعے (69)مذہبی عمارات مذہبی عمارات (63)تعمیرات و عمارات تعمیرات و عمارات (89)
تفصیلاتِ درون ہائے خانہ جات تفصیلاتِ درون ہائے خانہ جات (52)پینورامی مناظر پینورامی مناظر (54)مناظر قدرت مناظر قدرت (103)فلکیات، سیٹلائٹ اور بیرونی خلاء فلکیات، سیٹلائٹ اور بیرونی خلاء (22)
نقشے، توضیحی خاکے اور ڈائیگرام نقشے، توضیحی خاکے اور ڈائیگرام (30)ناقلات اور گاڑیاں ناقلات اور گاڑیاں (53)اشیاء، چٹانیں، پتھر اور متفرق اشیاء، چٹانیں، پتھر اور متفرق (23)
مدد · ان آئیکنز کے متعلق۔۔۔

تصویر کی اہلیت

راؤنڈ اول
  • تمام منتخب تصاویر، ۱ جنوری ۲۰۱۳ء سے لے کر ۳۱ دسمبر ۲۰۱۳ء تک کی۔
فائنل
  • ووٹوں کی گنتی کے حساب سے راؤنڈ اول کی ٹاپ ۳۰ تصاویر (کسی بھی زمرہ کی) حتمی راؤنڈ میں پہنچیں گی — ووٹوں کی گنتی میں زمرہ جات بے محل ہیں۔
  • اگر زمرہ ؀۱ اور ؀۲ ٹاپ ۳۰ میں نہیں آتے، تب بھی ان کو حتمی راؤنڈ میں بھیج دیا جائے گا تاکہ ایک متنوع فائنل ممکن ہو سکے۔

اگر حذف نہ ہو تو کوئی امیدوار تصویر محتاط بحث کے بغیر نااہل ٹھہرائی جا سکتی ہے، نہ کسی اور تصویر سے بدلی جا سکتی ہے۔ (مثلا: محض ایک حذف شدگی کی درخواست کسی تصویر کو نااہل کرنے کے لئے ناکافی ہے۔)

س ک ب ت انعامات