کامنز:ویکی محبوب یادگاریں/ڈی ای آئی تحقیق 2022/حتمی رپٹ/رکاوٹیں

From Wikimedia Commons, the free media repository
Jump to navigation Jump to search
This page is a translated version of a page Commons:Wiki Loves Monuments/DEI research 2022/Final report/Roadblocks and the translation is 100% complete. Changes to the translation template, respectively the source language can be submitted through Commons:Wiki Loves Monuments/DEI research 2022/Final report/Roadblocks and have to be approved by a translation administrator.


عمومی جائزہ تعارف سیکھ تجاویز ممکنہ رکاوٹیں اگلے مراحل کیا ہیں؟ ضمیمہ



ویکیمیڈینز اور منسلک منصوبوں کے بارے میں مقامی رویہ اور تاثرات

بعض ممالک میں قابل عمل حل کو نافذ کرنے کے لیے روزمرہ کے کام کرنے والے ڈھانچے اور ان پر نافذ شدہ تہذیب کی گہرائی سے تفہیم درکار ہو سکتی ہے۔ ان میں سے کچھ ممالک میں مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے ویکیمیڈیائی صارفین کے ساتھ گفتگو کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکیمیڈیا برادریوں کے بارے میں مقامی تاثرات اور خدشات ایک ایسا مسئلہ ہے جو اکثر اس سمجھ کے فقدان کے سبب نظر انداز ہو جاتا ہے۔مثال کے طور پر، افریقہ میں دیگر ویکی مہمات پر کام کرنے والے ویکیمیڈیائی صارفین نے بتایا کہ آمرانہ حکومتوں والے ممالک میں لوگ کبھی کبھی ویکیپیڈیا کے ساتھ منسلک ہونے سے ڈرتے ہیں۔اس کی وجہ ان کے حکومتی ریڈار کے نیچے آنے اور آسان ہدف بننے کا اندیشہ ہے۔ یہ بعد میں ان طریقوں کو متاثر کرتا ہے جن سے مقامی شراکت داری اورآؤٹ ریچ نیٹ ورکس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تشکیل عمل میں آتی ہے۔ لیکن ان رویوں کے بارے میں ویکیمیڈیا تحریک کے اندر مزید بامقصد گفتگو ہمیں مقامی ڈی ای آئی جدوجہد کو زیادہ موثر انداز میں نیویگیٹ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

وقت کی پابندیاں

مسائل کی نشاندہی کرنا، بامقصد حل تلاش کرنا اور حکمت عملی سے بھرپور نفاذ کے منصوبے تیار کرنے کے لیے بھاری وقت کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ وقت یقینی طور پر کوئی فوری رکاوٹ نہیں ہے، لیکن ڈی ای آئی کے اہداف اور توقعات کو طے کرتے وقت اسے ذہن میں رکھنا ایک اہم عنصر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ بعض اہداف اور ضروریات کو دوسروں پر ترجیح دی جائے۔

حکمت عملیاں تیار کرنے اور ان کے نفاذ کے واسطے درکار وقت کا انحصار ڈی ای آئی کے مسئلے کے پیمانے اور مخصوصیت پر ہوگا۔ مثال کے طور پر، افریقہ میں پائلٹ نیٹ ورک جیسے بڑے تعاون کے اقدامات، منتظمین کو متعدد ڈی ای آئی خدشات سے نمٹنے میں مدد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے وکیمیڈیا تحریک کے اندر اور باہر مختلف شرطی رقم برداروں کے درمیان ربط و ضبط ضروری ہے۔اس طرح کے اقدامات کے لیے ویکی محبوب یادگار کی عالمی ٹیم اور قومی ٹیموں کی طرف سے وقت دینے کے عزائم کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ نیٹ ورک کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ اگر اس طرح کے اقدام کامیاب رہتے ہیں، تو مختلف خطوں میں اس کی نقل اور نفاذ کے لیے مزید ایک دو سال درکار ہوں گے اس لیے کہ حکمت عملی کو متعدد علاقائی سیاق و سباق کے مطابق بنانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

→ واپس جائیں | ← مزید پڑھیں