کامنز:پڑتال کنندگان/کیسے

From Wikimedia Commons, the free media repository
Jump to navigation Jump to search
This page is a translated version of a page Commons:Checkusers/Howto and the translation is 89% complete. Changes to the translation template, respectively the source language can be submitted through Commons:Checkusers/Howto and have to be approved by a translation administrator.
Outdated translations are marked like this.

میں پڑتال کنندہ کیسے بن سکتا ہوں؟

میٹا پالیسی کا تقاضہ ہے کہ تمام پڑتال کنندگان کی عمر کم از کم 18 سال، اپنی رہائش گاہ پر قانونی عمر، اور ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کو شناخت فراہم کرنے کے خواہشمند ہوں۔

پڑتال کنندہ کی اجازت صرف برادری کی طرف سے بہت احتیاط کے بعد صارفین کو دی جاتی ہے۔ یہ ایک انتہائی حساس کردار ہے اور اس کی منظوری ہلکے سے نہیں دی جاتی۔ اگر آپ درخواست دینے پر غور کر رہے ہیں، تو آپ کو پہلے موجودہ کامنز پڑتال کنندگان سے رابطہ کرنا چاہیے اور ان کی رائے طلب کرنی چاہیے۔

ایک درخواست کو کامیاب ہونے کے لیے کم از کم 25 حمایت ووٹ اور 80% مثبت ووٹ درکار ہیں (عام مامورین اداری صوابدید کے تابع)۔ پڑتال کنندہ کی درخواستیں دو ہفتوں تک چلتی ہیں۔

میٹا پالیسی کے مطابق، پڑتال کنندہ حیثیت کے ساتھ کوئی بھی صارف کھاتہ جو ایک سال سے زیادہ عرصے سے غیر فعال ہے اس کی صارف پڑتال کی رسائی کو ہٹا دیا جائے گا۔

باہمی احتساب کے لیے کامنز میں ہمیشہ دو سے کم پڑتال کنندگان نہیں ہونے چاہئیں۔ اگر کسی موجودہ پڑتال کنندہ کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے صرف ایک رہ گیا ہے، یا تو دوسرے کو فوری طور پر مقرر کیا جانا چاہیے یا واحد پڑتال کنندہ بھی اجازت سے محروم ہو جائے گا۔ ایسی صورت میں، صارف پڑتال کی درخواستوں کو مضیفین کے ذریعے ہینڈل کرنا پڑے گا۔

درخواست برائے شمولیت پڑتال کنندگان

جب آپ تیار ہوں تو آپ Commons:Checkusers پر درخواست دے سکتے ہیں، یا اپنے نامزد کنندہ سے درخواست دینے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔