File:Ummat Radio.jpg

From Wikimedia Commons, the free media repository
Jump to navigation Jump to search

Ummat_Radio.jpg(192 × 192 pixels, file size: 10 KB, MIME type: image/jpeg)

Captions

Captions

Add a one-line explanation of what this file represents

Summary

[edit]
Description
اردو: امت ریڈیو کا تعارف

دنیا میں ریڈیو کی اہمیت اور ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئےضرورت تھی اردو زبان میں ایک ایسے ریڈیو کی جوپاکستان سمیت عالم اسلام اور دیگر دنیا میں پھیلے مسلمانوں کی اوران کے دین اسلام کی صحیح ترجمانی اور درست رہنمائی کرسکے۔چنانچہ جولائی 2018میں"امت ریڈیو" کاباقاعدہ افتتاح کیاگیا۔"امت ریڈیو"جدید معیار کا ویب ریڈیو ہے،جو 24گھنٹے مختلف موضوعات پرنشریات پیش کرتاہے۔امت ریڈیو کی نشریات دنیا بھر میں امت ریڈیو کی ویب سائٹ ummatradio.comکے ذریعے سنی جاتی ہیں۔

امت ریڈیو کے اہداف

امت ریڈیوکابڑا ہدف اسلام اور مسلمانوں کی ترجمانی کرنا اور تمام مسلمانوں کو باہم متحد رکھنے کے لیے جدوجہد کرنا۔

عالم اسلام کے باہمی تعلقات کی ضرورت وافادیت کو عام کرنا۔

دنیا بھر میں جہاں کہیں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں،اس سےمسلمانوں کا باخبرکرنا،تاکہ حسب طاقت ہر مسلمان اپنے مظلوم مسلمان بھائی کی حمایت ونصرت کرسکے۔

میڈیا کے ذریعے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف کیے جانے والے پراپیگنڈوں کا مؤثر جواب دینا۔

قرآن وسنت کی روشنی میں دین اسلام کی دعوت وتبلیغ کرنا۔

اسلامی تہذیب وثقافت اور کلچر کی حفاظت کرنا۔

دنیا میں اردو بولنے والوں کے معاشرتی مسائل کے حل کے لیے رہنمائی کرنا۔

پاکستان سمیت اسلامی دنیا کی نظریاتی ا ورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی کوشش کرنا۔[1]

نظریہ پاکستان اورپاکستان کے نظریاتی وسرحدی دشمنوں  کا تعاقب کرنا۔

امت ریڈیو فی الحال ویب ریڈیو ہے لیکن مستقبل میں ان شاءاللہ لائیوفریکونسی ریڈیو بنایاجائے گا۔

امت ریڈیو کی پالیسی

امت ریڈیو خالص اصلاحی اوردعوتی اسلوب کو پیش نظر رکھ کر مستند مواد پیش کرتاہے۔

امت ریڈیو قرآن وسنت کی متفقہ تشریحات کو سامنے رکھ کر متنازع امور کو زیربحث نہیں لاتا۔

امت ریڈیو کسی مسلک اور فرقے کو بطور مسلک یا فرقہ ڈسکس نہیں کرتا،بلکہ تمام مسلمانوں کو یک جا کرنے کی کوشش کرتاہے۔

امت ریڈیو اپنی نشریات میں امت مسلمہ کے باہمی اتحادواتفاق پرخصوصی توجہ دیتاہے۔

عالم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف برپا میڈیائی یلغار کا میڈیائی اسلوب میں حکمت وتدبر کے ساتھ جواب دینا۔

امت ریڈیو عالم اسلام کے باہمی تعلقات کو غیر جانبدارانہ طورپر مانیٹر کرکے تعلقات کی بہتری کے لیے تجاویز دیتاہے۔

امت ریڈیو غیر جانبدار رہ کردنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتاہے۔

امت ریڈیو پر نشر ہونے والے مواد کو ماہر علماء کرام،صحافی  اور تجربہ کار انجینئرز پر مشتمل ٹیم مانیٹر کرتی ہے۔

امت ریڈیو کی ویب سائٹ

امت ریڈیو کی آفیشل ویب سائٹ ummatradio.comہے۔اس ویب سائٹ کے ذریعے امت ریڈیو کی لائیو نشریات پیش کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ سابقہ نشریات کو آرکائیو میں محفوظ رکھا جاتاہے۔امت ریڈیو پر نشر ہونے والے مواد کو اردو ٹیکسٹ کے ساتھ بھی امت  ریڈیو کی ویب پر نشر کیا جاتاہے۔
Date
Source Own work
Author Sairaazam

Licensing

[edit]
I, the copyright holder of this work, hereby publish it under the following license:
w:en:Creative Commons
attribution share alike
This file is licensed under the Creative Commons Attribution-Share Alike 4.0 International license.
You are free:
  • to share – to copy, distribute and transmit the work
  • to remix – to adapt the work
Under the following conditions:
  • attribution – You must give appropriate credit, provide a link to the license, and indicate if changes were made. You may do so in any reasonable manner, but not in any way that suggests the licensor endorses you or your use.
  • share alike – If you remix, transform, or build upon the material, you must distribute your contributions under the same or compatible license as the original.

File history

Click on a date/time to view the file as it appeared at that time.

Date/TimeThumbnailDimensionsUserComment
current18:36, 16 July 2018Thumbnail for version as of 18:36, 16 July 2018192 × 192 (10 KB)Sairaazam (talk | contribs)User created page with UploadWizard

There are no pages that use this file.